جامعہ  کی خواتین سے  بدتمیزی، علی مدد  معافی مانگیں، پروفیسرز پینل

شال پروفیسرز پینل کے ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں جامعہ بلوچستان  کے احتجاجی مظاہرے میں موجود خواتین پروفیسرز کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیزی رویہ اپنانے پر علی مدد جتک کے رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ  حکومتی نمائندگان اور اراکین اسمبلی کا احتجاجی پروفیسرز، افیسرز اور ملازمین کی دلجوئی کی خاطر آنے کے بعد خواتین اساتذہ کے ساتھ الجھنا اور تہذیب سے آری باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، اور خواتین اساتذہ کی توہین کا مرتکب ھونا انتہائی افسوس ناک عمل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ پروفیسرز پینل اس عمل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ جامعات کے اساتذہ افیسرز اور ملازمین کی چار مہینوں کی تنخواہیں فی الفور ادا کی جاہیں اور اسمبلی کے فلور پہ اس عمل پہ معذرت کی جائے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حاجی علی مدد جتک کو خواتین اساتذہ سے معذرت کرنی چاہئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر ،فوج کشی جاری ، جبری لاپتہ لالا رفیق کے لواحقین نے شاہراہ بلاک کردی ، پولیس کی لاٹھی چارج ،زہری میں خاتون ھلاک 8 افراد زخمی

منگل اپریل 2 , 2024
گْوادر شنکانی در کے مقام پر پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ لالا رفیق کے لواحقین نے ان کی بازیابی کیلے کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا ۔ اس موقع پر پولیس کی 8 گاڑیوں میں سوار مرد اور خاتون پولیس اہلکاروں نے خواتین بچوں پر تشدد کرکے روڈ کھولنے کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ