کٹھ پتلی رکن بلوچستان اسمبلی کا خاتون استانی کے ساتھ بد تمیزی قابلِ مذمت ہے۔ بی ایس او

شال بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے باہر چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ اور ملازمین کے دھرنے میں کٹھ پتلی رکن کی آمد اور بدتمیزی قابل مذمت عمل ہے ۔

ہو نا یہ چاہئے تھاکہ ان سے مذاکرات کرتے ان کی داد رسی کرنے اور مطالبات سن کر بااختیار لوگوں تک پہنچاتے مگر وہ بدتمیزی پر اتر آئے اور خاتون اساتذہ کے ساتھ بد تمیزی بلوچ و پشتون روایات کے منافی ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ بی ایس او اساتذہ کی تذلیل کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتی اور ایسے تمام رویوں کی حوصلہ شکنی کرتی ہے. ایک طرف تو اساتذہ و ملازمین کے گھروں میں چار ماہ سے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں تو دوسری جانب نام نہاد حکومت بہانے بہانے پر ان کی تذلیل کرتی ہے

ترجمان نے کہاہے کہ تنظیم مذکورہ رکن بلوچستان اسمبلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ اور اساتذہ و ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی حمایت اور انہیں فی الفور منظور کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شام ایرانی سفارت خانے پر بمباری 8 افراد ہلاک،ایرانی سفیر محفوظ ہیں ایران

منگل اپریل 2 , 2024
شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ھلاک ہو گئے ، امیر عبدالہیان کے مطابق حملے کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پر ہو گی ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے باعث ایرانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ