حب: اسکول استاد پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ،لورالائی نوجوان قتل ،مستونگ ایک شخص نےخودکشی کرلی

بلوچستان کے ضلع حب سے پاکستانی فورسز نے اسکول استاد بہروز دلاوری نامی نوجوان کو گذشتہ شب ان کے گھر سے زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد انکے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکے ہیں۔

بہروز دلاوری کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں گذشتہ شب 2 بجکر 30 منٹ پر‬⁩ امیر آباد حب چوکی سے پاکستانی فورسز ایف سی اور سول ودردیوں میں ملبوس خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نےگھر سے ماورائے عدالت اٹھا کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا جب حب سے متصل کراچی سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ دو افراد شعیب اور شاہ زمان کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی ہیں۔

علاوہ ازیں مستونگ کے کلی پدہ کے رہائشی نوجوان شاہد منظور نے پسٹل سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ لاش کو ضروری کاروائی کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا-

خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، اس حوالے سے مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے-

دریں اثناء لورالائی سب تحصےل میختر شہر کے قریب مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات، مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار نعمت اللہ ولد قدم جان قوم کبزئی نامی شخص کو قتل کردیا ۔ مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ لیویز نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ہرنائی میں تیل و گیس کمپنی کے گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

ہفتہ مارچ 30 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج ہرنائی میں استحصالی تیل و گیس کمپنی کے اہلکاروں کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور 12 زخمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ