کراچی 8 ماہ سے لاپتہ 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ،پسنی، کیچ: تین افراد نے خودکشی کرلی،چار زخمی

کراچی منگھو پیر نادرن بائی پاس چلغزی کٹ مدنیہ کے قریب جھاڑیوں سے 20 سالہ شعیب باکسر اور 25 سالہ شاہ زمان نامی دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ انھیں آٹھ ماہ قبل کراچی سینگولین سے رینجرز اور خفیہ اداروں نے جبری لاپتہ کیاتھا ۔

ایدھی ایمبولینس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیئے ۔

علاوہ ازیں پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 7 کے رہائشی سترہ سالہ راجہ ولد گوہر نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
تاہم خودکشی کے واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ تربت ڈسٹرکٹ جیل تربت میں بلیدہ میناز کے رہائشی جہان زیب نے ناڑے سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔ جب کہ میناز بلیدہ میں ہی محمد نور ولد مرحوم حاجی زرین نامی شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلیاہے۔

خودکشیوں کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی گوادر سیکشن پر کنڈاسول کے قریب ایل پی جی ٹینکر اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جی ڈی اے ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کا تعلق تربت سے بتایا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ستائیس مارچ 1948 بلوچستان پہ جبری قبضہ، اور پسِ پردہ حقائق – ڈاکٹر جلال بلوچ

بدھ مارچ 27 , 2024
نصیر خان نوری کی وفات 1794ء تک بلوچ ریاست میں وہ تما م علاقے شامل تھے جہاں بلوچی بولی جاتی ہے۔ لیکن نصیر خان کی وفات کے بعد دیگر خوانین نے بلوچ ریاست کی تعمیر و ترقی کی جانب توجہ ہی نہیں دی جس کی وجہ سے ریاستی نظام میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ