شال،خضدار ،مستونگ اور آواران سے 7 افراد جبری لاپتہ ، مشتعل مظاہرین نےجھاؤ میں شاہراہ بلاک کردیا

شال لورالائی اور مستونگ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 افراد جبری لاپتہ ۔

ڈاکٹر طاہر کی جبری گمشدگی خلاف شاہراہ بلاک

تفصیلات کےمطابق شال اور لورالائی سے پاکستانی فورسز نے پشتون تحفظ موومنٹ پی ٹی ایم رہنماؤں نقیب پشتون اور عصمت کامریڈ کو ریاستی اداروں نے بابا جان ہوٹل پرنس روڑ سے اغوا کر لیا اور نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیاہے ۔

علاوہ ازیں خضدار تحصیل زہری سے بازار سے دو بھائیوں میرجان اور حسین جان ولد سیدجان نامی افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جب وہ زھری شہر ہسپتال علاج کی غرض سے آئے ہوئے تھے ۔

اس طرح بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے امیر حمزہ ولد مزار خان سکنہ کاریز نور محمد پڑنگ آباد ستونگ نامی شخص کو غیر قانونی حراست میں لے کر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے ۔

دریں اثناء ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فورسز ڈاکٹر طاہر ظفر نامی نوجوانوں کو مرکزی کیمپ بلاکر بعد ازاں جبری لاپتہ کردیا ۔
واقع کے بعد مقامی لوگوں نے جھاو میں ہڑتال کرتے ہوئے کراچی شاہراہ کو بند کرکے فورسز کیخلاف نعرہ بازی شروع کردی ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ فورسز کی اس قسم کی حرکتوں سے علاقہ مکین تنگ آچکے ہیں ایک نہتے شہری کو کیمپ بلاکر بعد ازاں لاپتہ کرنا فورسز کی بزدلی کی انتہا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سندھ پولیس اور زمینی تنازع پر فائرنگ 3مسلح افراد سمیت 9 ہلاک، پشاور پانی پر جھگڑا 4 افراد قتل 

اتوار مارچ 24 , 2024
سندھ جامشورو انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3مسلح افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ جامشورو کے قریب پیش آیا ، انڈس ہائی وے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا  مگر  گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ