27 مارچ بلوچستان پر قبضے کا دن؛ بی این ایم کا یوم سیاہ منانے کا اعلان، جرمنی ، برطانیہ اور نیڈرلینڈز میں مظاہرے کرے گی

پاکستان کا بلوچستان پر قبضہ ہی بلوچستان کے مسائل کی جڑ ہے

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے بلوچ قوم جبری الحاق کو مسترد کرتی ہے۔ستائیس مارچ بلوچستان پر پاکستانی قبضے کا دن ہے ، اس دن یوم سیاہ منایا جائے گا۔ بی این ایم کے ھنکین اور چیپٹرز قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

بی این ایم کے مظاہروں کا یہ سلسلہ جرمنی سے شروع ہوگا جہاں 23 مارچ کو برلن میں برانڈنبرگ گیٹ کے مقام پر مقامی وقت کے ایک بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

24 مارچ کو نیدرلینڈز میں ڈیم اسکوائر ، ایمسٹرڈم کے مقام پر مقامی وقت کے مطابق ایک سے لے کر دو بجے تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور مقامی لوگوں کو بلوچستان کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ریلی نکالی جائے گا۔

27 مارچ کو برطانیہ میں پکیڈلی گارڈن مانچسٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرین مقامی وقت کے مطابق دو سے چار بجے تک احتجاجی مظاہرے کے مقام پر موجود ہوں گے۔

بی این ایم شھید راشد مشکے ۔آواران ھنکین کی طرف سے 27 مارچ کو کارکنان کی تربیت اور اس دن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے تنظیمی سطح پر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آنلائن بھی ممبران شرکت کرسکیں گے۔یہ پروگرام بلوچستان کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔

بی این ایم کے ترجمان نے کہا بلوچستان پر پاکستان کا قبضہ بلوچستان کے جسم پر ہمیشہ ایک تازہ زخم کی مانند ہے ۔اس دن کو بلوچ قوم کبھی نہیں بھولے گی۔جب تک آزادی حاصل نہیں کی جاتی یہ دن غلامی کو یاد کرنے اور مزاحمت سے جڑنے کے لیے ’یوم سیاہ ‘ کے طور پر منایا جاتا رہے گا۔

انھوں نے کہا قبضے کے بعد بلوچ مزاحمت کو ختم کرنے کے لیے گذشتہ 76 سالوں میں بلوچ قوم پر مظالم ڈھائے گئے اور انھیں تمام تر انسانی حقوق سے محروم کیا گیا۔ پاکستان کا بلوچستان پر قبضہ ہی بلوچستان کے مسائل کی وہ جڑ ہے جس کو کاٹے بغیر بلوچ قوم کی خوشحالی اور بلوچستان کی ترقی ممکن نہیں۔بی این ایم اس موقف کے ساتھ ستائس مارچ کو دنیا بھر میں بھرپور مہم چلائے گی اور پیغام دیا جائے گا کہ بلوچ قوم کو پاکستان کی غلامی اور بلوچستان کا جبری الحاق ہرگز قبول نہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک بزرگ شخص لاپتہ

جمعہ مارچ 22 , 2024
بلوچستان کے ضلع خضدار میں کے علاقے گزگی میں پاکستانی فوج نے چھاپہ مارکر عبدالحکیم نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔ بتایا جارہاہے کہ  عبدالحکیم گذشتہ روز گوادر حملے میں شامل فدائی شوکت حکیم کے والد ہیں۔ یہ پہلا واقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ