ڈیرہ اسماعیل خان فوجی قافلے پر خود کش حملہ، متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعرات کی صبح سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ تھانہ ہتھالہ کی حدود عیسی خان چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ بارود سے بھری گاڑی کا ٹارگٹ ٹانک سے ڈیرہ آنیوالی "7 ایف ایف” یونٹ کے فوجی کانوائے تھا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں صوبیدار سمیت 4 فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ  25 اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہیں۔ جن کو فوری طور پر ڈی آئی خان کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دھماکے کے بعد ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک مذکورہ خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم طالبان ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق حملہ تحریک طالبان پاکستان کیجانب سے کیا گیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جامعہ بلوچستان کو دانستہ بنیادوں پر مالی و انتظامی بحران کا شکار بنانا بلوچستان میں تعلیمی نظام کو درہم برہم کرنے کی واضح پالیسی ہے ۔ بساک

جمعرات مارچ 21 , 2024
شال : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بساک کے مرکزی ترجمان نے مالیاتی بحران کی وجہ سے جامعہ بلوچستان کی مسلسل بندش اور اساتذہ کی تنخواہوں کے عدم ادائیگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بار بار دانستہ بنیادوں پر جامعہ کو مختلف انتظامی اور مالی مسائل کا شکار بنانا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ