بولان میں فورسز قافلے پر ریموٹ بم حملہ۔ مچھ میں فوجی قافلے پہنچنا شروع ، فوجی کشی کا خدشہ

بولان کے علاقے مارگٹ، جعفری میں پاکستانی فورسز کو راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

بولان میں اس سے قبل بھی پاکستانی فوج پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز کی متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مچھ میں نقل و حرکت میں مصروف ہیں ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قافلے میں بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار قافلے کیلئے راستہ کلئر کررہے ہیں۔

آپ کو علم ہے رواں مہینے پاکستان فوج نے مچھ سمیت بولان اور اس سے متصل سبی و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں فوج کشی کی تھی ،جو دو ہفتوں سے زائد جاری رہی۔ اس دوران فوج نے خواتین و بچوں کو اپنی حراست میں رکھنے کے علاوہ گھروں اور جنگلات کو نذرآتش کرکے مال مویشی لوٹ لیے تھے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 5388 دن مکمل

منگل مارچ 19 , 2024
بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 5388 دن ہوگے. اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او پچار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ جن کے ہمراہ مرکزی وائس چیرمین ڈاکٹر طارق بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر و شال زون کے آرگنائزر وسیم بلوچ، مرکزی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ