تربت خدا داد سراج کی جبری گمشدگی کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنا جاری


پنجاب سر گودھا میڈیکل کالج کے طالب علم خدا داد سراج کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایم ایٹ شاہراہ تجابان کے مقام پر تیسرے روز بھی  دھرنا جاری ۔

خداداد سراج ولد سراج احمد سکنہ کرکی تجابان تربت جو سرگودھا میڈیکل کالج کے پھیتالوجی لیب سائنسز ڈپارٹمنٹ سیکنڈ ائیر کے طالب علم ہے کو  8 مارچ 2024 کے رات 8:30 بجے بہادر شاہ ظفر روڈ پر الرشید ہسپتال سرگودھا کے سامنے سفید رنگ کی کلٹس گاڑی میں کچھ مسلح افراد زبردستی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ہزاروں کلومیٹر دور تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں لیکن وہاں پر بھی انکو جبری گمشدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ تعیلم حاصل کرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں ایک خوف کا ماحول پیدا کیا گیا ہے جس سے والدین اپنے بچوں کو باہر بھیجنے سے کتراتے ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ آچ طالب علموں کی جبری گمشدگی کاسلسلہ پہلے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہوتا آ رہا ہے لیکن اب یہ بلوچستان کے احاطے سے نکل کر پنجاب کے مخلتف شہروں اور اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بولان میں فورسز قافلے پر ریموٹ بم حملہ۔ مچھ میں فوجی قافلے پہنچنا شروع ، فوجی کشی کا خدشہ

منگل مارچ 19 , 2024
بولان کے علاقے مارگٹ، جعفری میں پاکستانی فورسز کو راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔  ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ