سبی فائرنگ ، ڈی ایس پی ھلاک ، ایک زخمی ،تربت لیویز مسلح افراد درمیان مبینہ جھڑپ 2 افراد قتل

سبی : فائرنگ ڈی ایس پی ھلاک ،مبینہ حملہ آوار زخمی حالت میں گرفتار ۔  بلوچستان کے علاقے سبی میں چینک چوک پر فائرنگ کے  واقع میں  ڈی ایس پی خالد مری ھلاک ہو گئے ۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ڈی ایس پی  کے محافظ کی جوابی  فائرنگ میں  ایک حملہ آور کو  زخمی کرکے  گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ واقع کی تحقیقات جاری ہے ۔

تاہم پولیس نے مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے ۔

دوسری جانب  عوامی حلقوں نے خدشہ کا  اظہار  کیاہےکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی لاپتہ شخص کو منظر عام پر لاکر ڈی ایس پی کے قتل کا کیس ان پر درج نہ کیاجائے ، کیوں کہ ماضی میں ایسے بیشمار واقعات قابض  پاکستانی ریاست کی فورسز نے سرانجام دیئے ہیں جس میں سالوں سے جبری لاپتہ افراد کو فوج کشی دوران ناکامی پر جعلی مقابلوں میں مار کر مقابلے کا نام دیا گیا ہے ۔

جس کی تازہ مثال بولان کا حالیہ مہینہ کا  واقع ہے جہاں 5 جبری لاپتہ افراد کو پاکستانی فوج نے عقوبت خانوں سے نکال کر قتل کرکے نعشیں سول ہسپتال شال پہنچادیئے اور جھوٹا دعوی کیاگیا کہ مچھ بولان میں مارے گیے ہیں ۔

علاوہ ازیں  تربت میں مبینہ لیویز فورس کے ساتھ جھڑپ میں 2 افراد ھلاک ، نعشیں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کےمطابق کیچ کے علاقہ میر آباد تمپ میں  لیویز کا دعوی ہے کہ انھوں نے مینہ جھڑپ میں عیسی ولد  غلام سرور ،اور سمیر ولد مراد علی ساکنان الندور نامی دو مسلح افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔


لیویز کا دعوی ہے کہ مزکورہ افراد گزشتہ دنوں
الندور بلیدہ میں قتل ہونے والے آصف بیبگر نامی شخص کی  قتل میں  ملوث تھے۔

تاہم دوسری جانب آزاد ذرائع سے نوجوانوں کے ھلاکت بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں کہ کیا وہ لیویز کے ساتھ جھڑپ میں ہی مارے گئے ہیں یا انھیں جعلی مقابلے میں کانٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کی طرح نہتا دیکھ کر ھلاک کرکے جھڑپ کا نام دیا گیا ہے ۔

انھوں نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ علاقہ میں جتنے بھی مسلح جتھے ہیں ، انھیں خود پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے چھوٹ دے رکھی ہے وہ جو بھی چاہیں کسی کو اغوا کریں یا قتل ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

وہ باقاعدہ سرکاری پشت پناہی میں آزادانہ بندوقوں کی نمائش کرکے عوامی مقامات پر دندناتے پھرتے رہتے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تمپ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

جمعہ مارچ 15 , 2024
کیچ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے کسانو کے مقام پر قائم دشمن فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ