شال سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ، نوشکی میں برساتی پانی نے ریلوے ٹریک پر شگاف ڈال دیا ،شال تفتان سیکشن پر ٹرینون کی آمد رفت معطل ہوگئی ،دالبندین ،جعفرآباد ،نصیر آباد میں بارش ریکارڈکی گئی۔ بلوچستان میں بارش برسانے والا بارشوں کا سسٹم موجود ہونے کی وجہ سے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش ریکارڈکی گئی،،بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش قلات میں 04، اور خضدار میں تین ملی میٹر رکارڈ کی گئی ، نوشکی میں موسلا دھادر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، برساتی پانی نے ریلوے ٹریک پر شگاف ڈال دیا۔
شال تفتان سیکشن پر ٹرینون کی آمد رفت معطل ہوگئی ،دالبندین میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ،جعفرآباد ،نصیر آباد میں ہونے والی بارش جل تھل ایک ہوگیا ،محکمہ موسمیات نے بدھ کو کوئٹہ، زیارت، ژوب اور چمن میں صبح کے اوقات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کی ہے ۔