گوادر قدرتی آفات سے شدید مشکلات کے شکار و سرکاری امداد نا ملنے سے مایوس شہریوں کے لئے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے امدادی مدد کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم کرددیئے ہیں-
بلوچستان میں مسلسل بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے بلخصوص گوادر اور اس کے آس پاس کے علاقے حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں مقامی لوگوں کو صحت کے مسائل اور خوراک کی شدید قلت سمیت سنگین حالات کا سامنا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ گوادر کے علاقہ کے لئے امدادی کیمپ سمیت امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلے چبواڑی، کولنچ کے دور افتادہ علاقے میں ایک اہم طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد متاثرہ افراد کو ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے جنہیں سرکاری امدادی اور رلیف سے نظر انداز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف علاقے شدید قدرتی آفات کی زد میں ہے جہاں گوادر میں سیلاب کے باعث پانی رہائش علاقوں میں داخل ہوکر رہ گیا ہے جبکہ لوگ دوسرے مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں-
گوادر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ پانی تاحال رہائشی علاقوں میں موجود ہے جس کے باعث گندگی پھیل گئی اور اس سے مزید بیمیاروں کی بڑھنے کا خدشہ ہے انہوں نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر کے باسیوں کی رلیف کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔