فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ، صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے

سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک اور انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ آگیا۔ دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤن ہوگئیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔دنیا بھر میں فیس بک اکاؤنٹس لاگ ان نہیں ہو رہے۔صارفین کے مطابق انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی بڑی تعداد میں صارفین نے فیس بک اور دیگر ایپلیکیشنز بند ہونے کی شکایت کی ہے۔تاہم اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

افغانستان میں برفباری سے 15 افراد ھلاک 30 زخمی، 10 ہزار مویشی ہلاک

منگل مارچ 5 , 2024
افغانستان کے صوبوں بلخ اور فاریاب میں ہونے والی برفباری میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی جب کہ10 ہزا ر مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق برفباری سے سب سے زیادہ صوبے بلخ اور فاریاب متاثر ہوئے۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جمی ہے اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ