بلوچستان بارشوں سے شدید متاثر گوادر کے باسی تاحال حکومتی امداد کے منتظر ریاستی دعووں کے باوجود شہری مدد کے لئے راہ دیکھتے رہ گئے شہر میں جگہ جگہ پانی موجود مکین پہاڑوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں-
ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ گوادر جہاں حکومتی دعووں کے باوجود امدادی کام شروع نہیں ہوسکی وہیں بلوچ تنظیموں نے اپنے مدد آپ کے تحت سیلابی امداد فراہمی کا کام شروع کردیا ہے-
انھوں نے کہاکہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر گوادر شہر میں موجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ گزشتہ دن ہم نے گوادر کے علاقے پشکان کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، گوادر اور اس کے مضافات کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ریاست اور ریاستی ادارے لوگوں کے مدد کرنے کے بجائے مسلسل میڈیا میں جھوٹے وعدے اور غلط بیانی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کی صورتحال انتہائی خراب ہے جبکہ اگلے ہفتے دوبارہ بارش کا امکان ہے۔ یہاں اس وقت سب سے زیاہ پانی نکالنے والی مشین، میڈیسن اور ہوم شلٹر کی ضرورت ہے۔
ماہ رنگ بلوچ نے بی وائے سی کا آفیشنل نمبر 03330367645 شئر کرتے ہوئے مختلف اداروں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے گوادر کے شہریوں کی مدد کریں اور امداد کے فراہمی کے ذریعے لوگوں کی مدد کریں۔