یومِ شہدائے بلوچستان: 13 اور 14 نومبر کو نیدرلینڈز اور جرمنی میں یادگاری تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ بی این ایم

بی این ایم نیدرلینڈز کے اعلامیے کے مطابق، 13 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر اتریخت (Utrecht) میں یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد بلوچستان کی قومی آزادی، وقار اور انصاف کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

بی این ایم کی جانب سے تمام انسانی حقوق کے فعال کارکنان، صحافیوں اور بلوچستان کے حامیوں کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب، بی این ایم کا مرکزی پروگرام 14 نومبر 2026 کو جرمنی کے شہر ہینوور میں منعقد ہوگا۔

اس سیمینار و کانفرنس کا عنوان "بلوچستان: آزادی، شناخت کی جدوجہد اور قربانیوں کی عظیم روایت” رکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس پروگرام میں شہدائے بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی قومی آزادی کی تاریخ، قومی شناخت کے تحفظ اور شہداء کے فلسفے پر گفتگو کی جائے گی۔

تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر کے سیاسی و سماجی کارکنان، دانشور اور دیارِ غیر میں مقیم بلوچ قوم پرست شرکت کریں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری رہا، سلیمان بازئی اور سوریش بگٹی کی شرکت

ہفتہ نومبر 7 , 2026
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ 6412ویں روز بھی جاری رہا۔ اس موقع پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سلیمان بازئی اور سوریش بگٹی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ