کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری رہا، سلیمان بازئی اور سوریش بگٹی کی شرکت

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ 6412ویں روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سلیمان بازئی اور سوریش بگٹی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وی بی ایم پی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق اور آئین پاکستان میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق کی ضمانت یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، جبکہ جن افراد پر کسی قسم کا الزام ہے انہیں آئین و قانون کے مطابق مجاز عدالتوں میں پیش کرکے شفاف قانونی کارروائی کا حق دیا جائے۔ کسی بھی شہری کو ماورائے قانون حراست میں رکھنا یا اس کے اہل خانہ کو اس کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنا قابل قبول نہیں۔

وی بی ایم پی نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھانے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے اور اس عمل کے ذمہ داروں کا قانون کے مطابق احتساب یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کلبر اور گردونواح میں گزشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری

ہفتہ نومبر 7 , 2026
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کلبر اور اس کے گردونواح میں گزشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن میں پیدل فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے جن کہ مختلف علاقوں میں زمینی نقل و حرکت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کا سلسلہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ