
بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نصیراباد کے پولیس تھانہ منگولی کی حدود قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ارسلان بگٹی اور صدورا بگٹی نامی 2 دو افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کر دیاگیا۔
کہا جا رہا ہے کہ واقع رشتے کے تنازع پر پیش آیا، مزید کارروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔
