کیچ: جبری لاپتہ غلام جان بلوچ بازیاب، ایک شخص کی لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے غلام جان بلوچ بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق، غلام جان بلوچ محمد عمری کھن سامی کے رہائشی ہیں۔ انہیں 27 جنوری 2025 کو پاکستانی فوج نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق غلام جان بلوچ 27 اکتوبر 2026 کو بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

غلام جان بلوچ کی بازیابی کی تصدیق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت ہاشم عمر ساکن تربت کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی ہے۔

تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خان گڑھ (جیکب آباد) میں یونیورسٹی کے قیام کے عوامی مطالبے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔ بساک

جمعرات اکتوبر 29 , 2026
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خان گڑھ (جیکب آباد) میں یونیورسٹی کے قیام کے عوامی مطالبے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔ یہاں یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ترجمان کےمطابق تعلیمی صورتِ حال اور بڑھتی ہوئی آبادی کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ