
تربت کے علاقے گیبن سے ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے ایک کم سن لڑکے کو گھر سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
زمبش ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 2 بجے کے قریب مسلح افراد تربت کے علاقے گیبن میں ایک گھر میں داخل ہوئے اور 16 سالہ طالبعلم شمشیر احمد ولد منیر احمد نادل کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ جنہیں ڈیتھ سکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے، شمشیر احمد کو اس کے گھر سے زبردستی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔