
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گرلز ڈگری کالج پر مسلح نقاب پوش افراد کے حملے میں تین طالبات شدید زخمی ہو گئیں، جن میں سے ایک کی حالت تشیشناک بتائی جا رہی ہے۔
کالج انتظامیہ کے مطابق تین مسلح نقاب پوش افراد کالج کی عمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرنے سے قبل پرنسپل کے دفتر کی توڑ پھوڑ کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کو تباہ کر دیا۔
اس کے بعد حملہ آوروں نے طالبات پر براہِ راست فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
زخمی ہونے والے طالبات کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
زخمی طالبات کی شناخت مہمونہ اور مریم، ساکنان قاضی آباد، جبکہ رخسانہ، ساکن کلی مینگل، کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کےمحرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔