
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کچھی کے علاقے سنی شہر میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ آج بی آر جی کے ایک سنائپر ٹیم نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی شہر میں قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بناکر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج نے حسب معمول مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ تاہم سرمچار ہدف حاصل کرنے کے بعد بحفاظت نکل کر اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔
ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تنظیم کی طرف سے اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔
