
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے جاری کردہ تازہ بیان میں واضع کیا ہے کہ گوادر میں انکا آپریشن الماس تاحال جاری ہے۔ جبکہ تنظیم کی جانب سے متعدد وڈیو فوٹیجز جاری کی گئی ہیں جن میں انکے فدائی جنجگوؤں کو کیمپ کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے فدائی دستے ”سدو آپریشنل بٹالین (SOB)“ کی جانب سے گوادر میں جاری ”آپریشن الماس“ کے دوران پاکستانی فوج کے کیمپ کے اندر سے دو نئی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں، جن میں جنگجوؤں کو اپنا قبضہ برقرار رکھتے ہوئے شدید مزاحمت اور دشمن پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سدو آپریشنل بٹالین کی فدائی خاتون الماس بلوچ کا تفصیلی ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا گیا ہے. جن کے نام پر ”آپریشن الماس“ منسوب کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون فدائی الماس بلوچ وکٹری کا نشان بناتے ہوئے محاذِ جنگ سے اپنا بیان ریکارڈ کرا رہی ہیں۔ ویڈیو میں فدائی خاتون کا چہرہ بلر کیا گیا ہے۔
وڈیو فوٹیج میں فدائی خاتون الماس بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اب عملی طور پر شکست سے دوچار ہو چکی ہے اور سرمچاروں کا براہِ راست مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ دشمن نے دور سے چھپ کر اور فاصلے سے فائرنگ کرتے ہوئے آج تین مرتبہ حملے کیے، تاہم ہمارے ساتھیوں اور بھائیوں نے ان کا بھرپور اور دلیرانہ مقابلہ کیا، جس کے بعد دشمن کے متعدد اہلکاروں کی لاشیں میدانِ جنگ میں ہمارے سامنے پڑی ہیں۔
ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سولہ گھنٹوں سے کیمپ پر قبضہ برقرار ہے، بکتر بند گاڑیوں سے پیش قدمی کرتے دستوں پر حملے میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مزید ڈرون مار گرائے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سدو آپریشنل بٹالین کا آپریشن الماس سولہ گھنٹوں سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی کامیابی کے ساتھ تاحال جاری ہے۔ ہمارے جند ندر سرمچاروں نے دشمن کے مرکزی کیمپ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ قابض فوج کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن کے مرکزی کیمپ پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کی خاطر پاکستان فوج کے بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے پیش قدمی کی کوشش کرتے تازہ دستوں کو ہمارے سرمچار پہ در پہ حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے ان کے متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں اور قابض فوج ہزیمت اٹھانے کے بعد پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
میجر گہرام نے کہا ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے مسلسل سرمچاروں کے مورچوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، مستعد سرمچار بروقت کارروائی کرکے ڈرونز کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔
