
پبلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے مرتان میں ہونے والے ایک دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے دو نامعلوم افراد کے کٹے ہوئے سر برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث جائے وقوعہ پر ایک بڑا گڑھا بن گیا، تاہم تلاشی کے دوران انسانی جسم کے دیگر اعضاء یا مزید شواہد نہیں مل سکے۔
برآمد ہونے والے سروں کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

