تربت: ڈاکٹر حنیف شریف کی ہمشرہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے ایک خاتون کی مبینہ گرفتاری اور بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقلی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق معروف بلوچ افسانہ نگار ڈاکٹر حنیف شریف کی ہمشیرہ، سید بی بی، کو آج تربت کے علاقے شاہی تمپ سے مبینہ طور پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے حراست میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے رہنماؤں کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف کل تربت میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تنظیم نے کارکنوں اور شہریوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

ممکنہ احتجاج کے پیش نظر تربت پولیس نے ضلع کیچ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد رہے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ