کوہلو: بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت سے بی ایس او اور بی ایس او پجار کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا

کوہلو: بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت سے بی ایس او اور بی ایس او پجار کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا

بلوچستان ضلع کوہلو میں بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریبات میں شرکاء نے ثقافتی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج دو مارچ بلوچ کلچر ڈے کے طور پر بنایا جا رہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیفے ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) نے نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں ثقافتی دن بنایا ۔جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

اس موقعے پر بڑوں کے ساتھ بچے بھی خوبصورت رنگوں سے مزین بلوچی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔

تقریب میں ثقافتی دھنوں پر بلوچی رقص چاپ پیش کیے گئے جس نے تقریبات کو چار چاند لگا دئیے۔

تقریبات میں بلوچی نڑسر اور ثقافتی موسیقی نے تڑکا لگایا اور تقریبات میں شریک کرنے والے فنکاروں نے پرفامنس دکھا کر شائقین سے خواب داد وصول کی۔

تقریبات میں بلوچستان کی روایات اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف اشیا کی نمائش بھی کی گئی،، تقریب میں شریک افراد نے کہاکہ زندہ قومیں وہی ہوتی ہیں جو اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں ۔

آج کا دن اس عہد کی تجدید کا بھی دن ہے کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو اپنی قدیم ثقافت سے روشناس کرایا جائے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر میں سیلاب نام نہاد بڑی منصوبہ اور غلط تعمیرات و پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دنیا بھر میں مقیم بلوچ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ ترجمان بی وائی سی

ہفتہ مارچ 2 , 2024
گوادر میں سیلاب نام نہاد بڑی منصوبہ اور غلط تعمیرات و پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دنیا بھر میں مقیم بلوچ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ ترجمان بی وائی سی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ