بولان فوجی آپریشن، انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں – ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء و سیاسی و انسانی حقوق کے کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بولان و گردنواح میں جاری آپریشن پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ  بولان اور گردونواح میں گذشتہ نو دنوں سے جاری فوجی آپریشن کے باعث مقامی آبادی شدید کو مشکلات کا سامنا ہے یہاں کے باسی بالخصوص خواتین اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ کے مطابق مقامی میڈیا رپورٹس میں جاری فوجی کارروائیوں کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں بلخصوص خواتین اور بچوں کے حقوق پر توجہ دینے والی تنظیموں سے بولان میں مقامی آبادی کو درپیش چیلنجوں سے فوری نمٹنے اور نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر شہر اور گردونواح میں طوفانی بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہواہے ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

ہفتہ مارچ 2 , 2024
گوادر شہر اور گردونواح میں طوفانی بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہواہے ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ