تمپ: فائرنگ سے ایک نوجوان قتل، دو خواتین زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے کونشکلات میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے عامر ولد نور بخش کو نشانہ بنایا، جو موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ان کی اہلیہ سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق عامر نور بخش کو اس سے قبل پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو سال تک جبری لاپتہ رکھا گیا تھا اور وہ 23 اپریل 2026 کو بازیاب ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ علاج کی غرض سے کراچی جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نصیرآباد/تربت: آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے ہلاک، فائرنگ میں خاتون قتل

منگل اپریل 28 , 2026
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے تمبو میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث دو بچے ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ہلاک بچوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ