کراچی 16 گھنٹے کی مسلسل بارش سے کئی علاقے زیرِ آب اور کئی گھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔بی وائی سی

16 گھنٹے کی مسلسل بارش سے کئی علاقے زیرِ آب اور کئی گھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جس سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، شہر میں پرانی آبادی سمیت مختلف علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے، افسوس کہ وہی نا امیدی اور حیف ہے کہ جس کی توقع کی جا سکتی ہے۔ یہ بات بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے، موسلادھار بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور بارش کی مزید پیشگوئی بھی کی جا رہی ہے۔ گوادر شہر کے بیشتر علاقے پانی سے بھر گئے ہیں جبکہ اس سے ندی نالوں میں طغیانی کی بھی اطلاعات ہیں۔اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ بارش کا پانی نہ صرف گھروں میں بلکہ دکانوں میں بھی داخل ہو گیا ہے ۔ نکاسی آب کا بندو بست نہ ہونے کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوگ گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہیں اور گوادر کا اورماڑہ، کراچی سمیت صوبے کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ کئی کشتیاں جو لوگوں کا سرمایہ تھیں وہ تباہ و برباد ہوگئیں ہیں اور لوگوں کے مطابق انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے۔

ترجمان نے بیان میں مزید کہاہےکہ اسی طرح گنز کے علاقے 70 فیصد تباہ ہیں، گنز اس وقت گوادر اور جیونی سے منقطع ہے اور رابطہ بحال نہ ہونے کی وجہ سے آبادی شدید اذیت کا شکار ہے۔ گورنمنٹ کی جانب سے کوئی تحفظ و اقدام اب تک نظر نہیں آئی۔ حالیہ رپورٹ ک مطابق اب بھی شدید بارشوں کی اطلاع ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ جیونی میں غریب عوام کا سرمایہ جو کشتیاں ہیں وہ بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پیشکان میں 50 فیصد گھر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ علاقے سمندر کے قریب ہیں جن کی وجہ سے اب سمندر کا پانی براہ راست گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) بلوچستان حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے۔ ہم انسان دوستوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس وقت گوادر اور گردونواح کو آپ کی اشد ضرورت ہے، رمضان کا مقدس مہینہ سر پر ہے اور ہماری قوم کو ہماری ضرورت ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہےکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کے بی وائی سی (کراچی) چندہ جمع کرکے ان علاقوں میں جتنا ہوسکے اتنی کمک ضرور کرے گی۔ جو انسان دوست اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں، ہم سے رابطہ کریں، آئیں اپنے قومی فریضہ کو عملی جامہ پہنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

آمنہ بلوچ (آرگنائزر بی۔وائی۔سی کراچی)
رابطہ:033432024479

ترجمان نے کہاہے کہ ہم اس بات کو بیان کے توسط سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم چندے کا اعلان کر رہے ہیں اور ہم اس چندے کو وہاں پہ موجود جو مقامی انسان دوست رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں ان تک پہنچائیں گے تاکہ وہ وہاں ہونے والے نقصان کے زد میں آنے والے لوگوں کی مدد کر سکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار کوڑاسک ایف سی کا بلاجواز گھروں میں چھاپہ جاری عوام خوف کا شکار

جمعہ مارچ 1 , 2024
خضدار کوڑاسک ایف سی کا بلاجواز گھروں میں چھاپہ جاری عوام خوف کا شکار

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ