کوئٹہ: وی بی ایم پی کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ 6136ویں روز بھی جاری

کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم پرامن احتجاجی کیمپ 6136ویں روز بھی جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔

وی بی ایم پی کے نمائندوں نے اپنے بیان میں حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ تنظیم نے کہا کہ جن افراد پر کوئی الزام ہے انہیں قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں اپنے دفاع کا حق مل سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جبری گمشدگیوں اور مبینہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا فوری، شفاف اور مؤثر خاتمہ ضروری ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

احتجاجی شرکاء نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پرامن احتجاج جاری رہے گا

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ، خاران، زہری: ایگل اسکواڈ پر بم دھماکہ، مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور حملے

جمعہ اپریل 17 , 2026
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر اللہ والا مسجد کے قریب ایگل اسکواڈ کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایگل اسکواڈ کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں اہلکاروں کے جانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ