کوئٹہ/ڈیرہ مراد جمالی: فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص اور پولیس اہلکار ہلاک، سریاب روڈ پر احتجاج سے ٹریفک معطل

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کی موسیٰ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت حزب اللہ ساسولی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد لواحقین نے میت کو سریاب روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ٹی اینڈ ٹی کالونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک اہلکار کی شناخت فرمان بشیر ولد بشیر احمد، سکنہ ڈیرہ اللہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی نے قبول نہیں کی۔

دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ غازی خان: ایم فل طالبعلم زبیر بلوچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

بدھ اپریل 15 , 2026
ڈیرہ غازی خان سے موصول اطلاعات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کے سابق چیئرمین اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایم فل پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم زبیر بلوچ کو گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق زبیر بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ