بارکھان کا رہائشی ڈی جی خان میں کسٹم اہلکاروں کی وجہ سے  ہلاک ہوگیا

بارکھان کا رہائشی ڈی جی خان میں کسٹم اہلکاروں کی وجہ سے ہلاک ہوگیا

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے بغاؤ کے رہائشی ڈیرہ غازی خان میں کسٹم اہلکاروں کی ہراسمنٹ کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

کہا جارہا ہے کہ امام دین جو ایک نوجوان ڈرئیورہے گذشتہ روزاپنی منی مزدا نمبر ٹی کے وی 932 جب ڈیرہ غازی خان کے علاقے پل غازی گھاٹ پہنچا تو کسٹم اہلکاروں نے روک کر کہا آپ کی منی مزدا میں نان کسٹم ڈیزل ہیں۔

اس موقع پر ڈرائیور امام دین کسٹم والوں کو خدا کے واسطے دیتا رہا کہ ایک غریب ڈرائیور ہے ایسا کام نہیں کرتا مگر اس کے باوجود کسٹم اہلکاروں نے انھیں ہراساں کرتے رہے اور زبردستی تھانے لے جانا چاہا جس کی وجہ سے ڈرائیور بلڈ پریشر شوٹ ہو نے یا دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہارگیا۔

ناکے پر موجود کسٹم اہلکار نعش کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کہا جارہا ہے کہ متوفی اپنے تین بھائیوں بوڑھی والدہ ،بیوی اور دوسالہ بیٹے کا واحد سہارہ تھا۔

امام دین کے موت کی خبر جب گھر پہنچا تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بولان میں ساتویں روز بھی فوج کشی جاری، سنجاول میں  فورسز پر حملہ

بدھ فروری 28 , 2024
بولان میں ساتویں روز بھی فوج کشی جاری، سنجاول میں فورسز پر حملہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ