
بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے قریب پاکستانی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر ایک تیز رفتار کار پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث دو افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق نوکنڈی کے قریب فورسز نے ایک تیز رفتار کار کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے باعث گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
واقعے میں عبدالستار ولد عبدالوحید اور جمعہ خان ولد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ نور اللہ ولد حاجی مہر اللہ، عبدالولی ولد ایم گل، عبدالغفار اور دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے دالبندین کے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں مزید علاج کے لیے انہیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
