سوئی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں — بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 11 مارچ کی شام سوئی سے کراچی جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو، جو سوئی سے کراچی تک آبادی کو گیس فراہم کرتی ہے، کشمور کے مقام پر بارودی مواد سے نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔ دھماکے کے باعث گیس پائپ لائن کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کشمور میں سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے معدنی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس استحصالی عمل کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ