
خضدار: اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے بھرام سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی انور محمد حسنی کو گزشتہ دنوں خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیم کے حملے کے دوران حراست میں لے لیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم Balochistan Liberation Front (بی ایل ایف) نے کرخ کے علاقے میں شہر پر کنٹرول حاصل کیا تھا تو اس دوران ڈی ایس پی انور محمد حسنی کو ان کے تین گن مینوں سمیت حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اس وقت تک بی ایل ایف کی تحویل میں ہیں۔
تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات بھی واضح نہیں ہو سکیں۔
