مسلح افراد کی فائرنگ، حب میں سیکورٹی گارڈ، گوادر میں پنجاب کا رہائشی قتل

مسلح افراد کی فائرنگ، حب میں سیکورٹی گارڈ، گوادر میں پنجاب کا رہائشی قتل

حب مغربی بائی پاس کے قریب پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پیٹرول پمپ سیکورٹی گارڈ 63سالہ ضعف العمر حیات اللہ ھلاک ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو پیٹرول پمپ پر لوٹ مار کررہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت کی جس پر نہ صرف مسلح ڈاکوﺅں نے سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین لیا بلکہ فائرنگ کردی جس سے وہ گولیاں لگنے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گیا۔

مسلح افراد کی تعداد تین بتائی جاتی ہے، مقتول کی نعش حب اسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے۔  واقعہ کے حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں  گوادر سٹی کے اندر گوادر ڈیزل سروس نامی دوکان میں کام کرنے والے کامران ریاض احمد ساکن محلہ محمدی عبدالحکیم،تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال پنجاب نامی شخص کو گزشتہ روز   موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے ایک گولی اسکے سر پر لگی۔

زخمی شخص کو فوری طور پر جی ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا  لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے متوفی کی نعش کو س کے آبائی علاقے میں روانہ کردیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کے ساتھ مزاحمت کا رنگ دے کر احتجاجی ریلی کی صورت میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ بی وائی سی

پیر فروری 26 , 2024
بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کے ساتھ مزاحمت کا رنگ دے کر احتجاجی ریلی کی صورت میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ بی وائی سی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ