
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 8 مارچ 2026 کو کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ کے مرکزی دروازے کی سیکیورٹی پر مامور فرنٹیر کور اور اے ایس ایف (ASF) کی مشترکہ چوکی پر حملہ کرکے گرنیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے جو درستگی کے ساتھ ہدف پر لگے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں چوکی پر موجود دشمن اہلکاروں کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں بیا ایل ایف کے سرمچاروں نے 7 مارچ 2026 کو کیچ ہی کے علاقے ہیرونک میں قابض فوج کے مرکزی کیمپ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس کارروئی کے نتیجے میں بھی دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ تربت میں ائیر پورٹ کے حفاظی چوکی اور ہیرونک میں فوج کے مرکزی کیمپ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
