کیچ: اپسی کہن اور شیپچار میں بلوچ آزادی پسندوں کا شدید نوعیت حملہ، دو پاکستانی فوجی چیک پوسٹس پر قبضہ، تمام اہلکار ہلاک

بلوچستان کے علاقے اپسی کہن اور شیپچار میں قائم پاکستانی فورسز کی دو چیک پوسٹس پر بلوچ آزادی پسندوں کی بڑی تعداد نے شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ تقریباً شام 5 بجے شروع ہوا اور کافی دیر تک جاری رہا۔

حملے کے بعد بلوچ آزادی پسندوں نے گمسان کی لڑائی کے بعد دونوں چیک پوسٹس پر قبضہ کر لیا۔ حملے کے دوران تمام اہلکار ہلاک کر دیے گئے جبکہ وہاں موجود جنگی اسلحہ اور دیگر سازوسامان بھی ان کے قبضے میں چلا گیا۔ علاوہ ازیں، دونوں چیک پوسٹس کو نذر آتش بھی کر دیا گیا۔

حملے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھی گئی جبکہ پاکستانی فوج کی بڑی نفری کو حملے کے مقام پر جاتی دیکھا گیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ