مکران کمشنر کی سرکاری گاڑی سوراب میں مسلح افراد کے قبضے میں، گن مین اور ڈرائیور بھی اغوا

کوئٹہ: مکران ڈویژن کے کمشنر کی سرکاری گاڑی کو ضلع سوراب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ گاڑی میں موجود گن مین اور ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر مکران کی سرکاری گاڑی کوئٹہ سے تربت کی جانب روانہ تھی جسے کمشنر کے گن مین اور ڈرائیور لے کر جا رہے تھے۔ راستے میں ضلع سوراب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گاڑی کے ساتھ گن مین اور ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

آخری اطلاعات تک مغوی گن مین اور ڈرائیور کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں جبکہ سرکاری گاڑی کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وڈھ میں فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک

ہفتہ مارچ 7 , 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے سیخڑو میں شہدا چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک شہدا چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ