جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری، 5096 دن مکمل

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ کو آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5096 دن مکمل ہوگئے۔

احتجاجی کیمپ کے دوران مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شرکاء نے جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی پورے خاندان کو کرب اور اذیت میں مبتلا کر دیتی ہے، جس سے ان کی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھیں اور اس کے مکمل سدباب کے لیے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی قوانین کے تحت اقدامات اٹھا کر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو طویل اذیت سے نجات دلائی جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہوشاپ میں پاکستانی فوج کے خلاف مربوط کارروائی میں دشمن کی 2 گاڑیاں تباہ اور متعدد اہلکار ہلاک و زخمی۔ جھڑپ میں 7 سرمچار شہید — بی ایل ایف 

بدھ مارچ 4 , 2026
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 3 فروری 2026 کو ہوشاپ میں چار مختلف مقامات پر  قابض فورسز کے خلاف ایک مربوط کارروائی کا آغاز کیا۔ اس منظم کارروائی کے دوران سرمچاروں کے مختلف دستوں نے ہوشاپ کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ