خاران میں فائرنگ سے لیکچرار قتل، پروفیسر زخمی

خاران سے اطلاعات کے مطابق جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیکچرار ہلاک جبکہ ایک پروفیسر شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں لیکچرار دلاور خان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعے میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر بلال احمد گچکی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر شیخ زید ہسپتال خاران منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملے اور جھڑپیں، سرکاری تنصیبات پر قبضہ متعددد ہلاکتیں

بدھ مارچ 4 , 2026
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بدھ کے روز مسلح کارروائیوں اور جھڑپوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سرکاری تنصیبات پر قبضے، بم حملوں اور پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح افراد نے پولیس تھانے، نادرا دفتر اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ