اوتھل: مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

اوتھل کے علاقے میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ناکھٹی کے مقام پر کار اور مزدہ گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کہدہ اللہ بخش ساکن تربت کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کہدہ اللہ بخش پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سابق ضلعی چیئرمین رہ چکے تھے۔ وہ سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی سے بذریعہ سڑک اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تربت آ رہے تھے کہ فور ندی کے قریب پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

اہلِ خانہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔ مرحوم کی جسدِ خاکی اس وقت سول ہسپتال اوتھل میں موجود ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران میں فائرنگ سے لیکچرار قتل، پروفیسر زخمی

بدھ مارچ 4 , 2026
خاران سے اطلاعات کے مطابق جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیکچرار ہلاک جبکہ ایک پروفیسر شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں لیکچرار دلاور خان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں پنجگور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ