خضدار: وڈھ میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 26 فروری 2026 کو قیمتی پتھر اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر وڈھ کے علاقے وہیر کے مقام پر حملہ کیا، حملے کے دوران ان گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کیے گئے اور ایک گاڑی کو مکمل طور پر نذرِ آتش کر دیا گیا۔ یہ کارروائی اس سلسلے کی کڑی ہے جس کے تحت ہم بلوچستان کے وسائل کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی متعدد بار قیمتی معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کے صرف ٹائروں کو برسٹ کر کے ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں کو تنبیہ کی تھی کہ وہ بلوچستان میں جاری لوٹ کھوسٹ میں پاکستانی فوج کی سہولت کاری سے باز رہیں مگر افسوس کہ کچھ عناصر مسلسل اس تنبیہ کو نظر انداز کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو کوئی بھی قابض فوج کی سرپرستی میں چلنے والے ان استحصالی منصوبوں کا حصہ بنے گا، اسے بلوچ قوم کا دشمن تصور کیا جائے گا اور اس کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کسی بھی حصے میں قیمتی معدنیات اور پتھر نکالنے کے منصوبے بلوچ قوم کے معاشی قتل اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ کا عمل ہے۔ اب ان عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع اور سخت کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ اپنے ہر قسم کے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ ہمارا مشن اپنے قومی وسائل کا تحفظ ہے اور اس راہ میں رکاوٹ بننے والے دشمن کے ہر شریک کار کو نشانہ بنایا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ