حب سے جبری لاپتہ نوجوان کی گرفتاری کراچی سے ظاہر، بی ایل اے سے تعلق جوڑ دیا گیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کراچی کے علاقے لیاری سے مبینہ طور پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ سمیت بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تاہم مقامی سیاسی و انسانی حقوق کی تنظیموں نے سی ٹی ڈی کے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عصمت اللہ کو آٹھ ماہ قبل حب چوکی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ تنظیموں کے مطابق انہیں گزشتہ سال 24 جون کو حب کی مرکزی شاہراہ پر واقع برشنا ہوٹل کے قریب عوام کے سامنے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔

تنظیموں کا کہنا ہے کہ اب انہیں منظرِ عام پر لاکر گرفتاری ظاہر کی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی بلوچستان اور کراچی میں سی ٹی ڈی پر ایسے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں کہ پہلے سے حراست میں موجود افراد کو مسلح تنظیموں سے وابستہ ظاہر کرکے ان کی گرفتاری یا مبینہ مقابلوں میں ہلاکتیں ظاہر کی جاتی رہی ہیں۔

حکام کی جانب سے اس معاملے پر مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان و افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں، ہلاکتوں کے متضاد دعوے

ہفتہ فروری 28 , 2026
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب شروع ہونے والی جھڑپوں نے دونوں ممالک کے تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ دونوں جانب سے جانی نقصانات کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ