بارکھان لیویز اہلکاروں سے اسلحہ ضبط، تین مزدور اغوا، مستونگ میں جھڑپ دو افراد کے مارنے کا دعوی

بلوچستان کے اضلاع بارکھان اور مستونگ میں پیش آنے والے دو علیحدہ واقعات میں اسلحہ چھیننے اور مسلح جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بارکھان میں مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے لیویز اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ان سے سرکاری اسلحہ ضبط کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ایک تعمیراتی کمپنی کے تین مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا۔

دوسری جانب مستونگ میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران دو مسلح افراد مارے گئے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں پاکستانی فورسز کا فائرنگ، دو خواتین جاں بحق، تین افراد زخمی

پیر فروری 23 , 2026
پنجگور کے علاقے تحصیل پروم سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور واقع پھل آباد میں ایران جانے والی ایک گاڑی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار متعدد افغان باشندے ایران جانے کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ