نوشکی میں گھر مسمار، نزیر احمد بادینی جبری گمشدگی کا شکار

نوشکی کے علاقے کلی شریف خان میں پاکستانی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا، جبکہ اہلِ خانہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور تشدد کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران نزیر احمد بادینی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کارروائی کے وقت گھر میں خواتین اور بچے موجود تھے، جنہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فورسز اہلکاروں نے خواتین کو بندوق کے بٹ مارے اور گھر کا سامان بھی نقصان پہنچایا۔

نزیر احمد بادینی معروف براہوئی شاعر ابصار بلوچ کے والد بتائے جاتے ہیں۔ خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں کارروائی کے دوران اپنے ہمراہ لے جایا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

یاد رہے کہ نزیر بادینی کے بیٹے بالاچ بادینی، جو ایک مقامی فٹبال کھلاڑی تھے، مئی 2024 میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ مقامی افراد کہنا ہے کہ انہیں ماضی میں بھی حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی پریس کلب کے باہر مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف احتجاج، سی ٹی ڈی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پوسٹ مارٹم کا مطالبہ

بدھ فروری 18 , 2026
کراچی پریس کلب کے باہر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے ایک مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر انصاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ