
بلوچستان کے علاقے سوراب سے ایک جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے کلی ہتھیاری گدر کے رہائشی 22 سالہ جنید احمد ولد علی احمد ریکی کی لاش ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ جی ٹی اے بلوچستان ضلع سوراب کے صدر علی احمد ریکی کے فرزند تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید احمد 23 جنوری 2026 کو کوئٹہ کے چلڈرن اسپتال سے لاپتہ ہوئے تھے۔ ایک ماہ بعد ان کی لاش کوئٹہ کے ایسٹرن بائی پاس کے قریب سے برآمد ہوئی۔ لاش کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے جبکہ جسم پر گولیوں کے نشانات بھی موجود تھے۔
