تمپ اور پنجگور میں دو دن میں چار افراد قتل

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور تحصیل تمپ میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران چار افراد جان کے بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے کجھور فیکٹری کے قریب سے فائرنگ سے قتل کیے گئے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت پزیر احمد ولد غلام حسین، سکنہ سوردو کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ لاش کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

اسی روز ایک اور لاش وشبود کے علاقے میں رکشان ندی سے ملی۔ پولیس نے مقتول کی شناخت نواب ولد عبدین، ساکن پروم کے نام سے کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کو مئی 2025 میں گھر سے پاکستانی فوج اور ان کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے کارندوں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران ضلع پنجگور سے تین لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب تمپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت منہاس ولد ماسٹر ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی رہائشی تھے۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم قتل کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ 6079ویں روز بھی جاری، حسنین سمالانی کے اہل خانہ کی شرکت

ہفتہ فروری 14 , 2026
کوئٹہ: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6079ویں روز میں داخل ہوگیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر جبری لاپتہ کمسن طالب علم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ