تمپ کے رہائشی نوجوان تیسری بار جبری لاپتہ

تمپ: دازین کے رہائشی سہراب بلوچ ولد امین یعقوب کو 8 فروری 2026 کو دن دو بجے حب چوکی کے علاقے بلوچ کالونی سے مبینہ طور پر پاکستانی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ سہراب بلوچ کی تیسری جبری گرفتاری ہے۔

اہل خانہ کے مطابق، سہراب بلوچ کو پہلے 2017 میں چار دن کے لیے اغواء کیا گیا تھا، جبکہ 2019 میں دوبارہ اغواء کر کے چالیس دن بعد بازیاب کیا گیا تھا۔

اہل خانہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں، سہراب بلوچ کی موجودہ حراست اور مقام کے بارے میں معلومات فراہم کریں، اور ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: ایک شخص کی لاش برآمد

پیر فروری 9 , 2026
پنجگور کے علاقے وشاپ میں رخشان پل کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بعد ازاں لاش کی شناخت سلمان صغیر ولد علی دوست، سکنہ سوردو، کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ابھی قتل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ