نوشکی: مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے قافلوں کو نشانہ بنانے اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور میں گھات لگائے گئے مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلوں پر شدید حملے کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں فوج کی دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ 15 سے زائد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم سرکاری ذرائع کی جانب سے تاحال ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اسی دوران گلنگور کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر واقع مرکزی پل کو بارودی مواد کے ذریعے تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث کوئٹہ اور تفتان کے درمیان زمینی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے اور آمدورفت معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کیشنگی سے کردگاپ تک آر سی ڈی مرکزی شاہراہ پر بلوچ لبریشن آرمی کا کنٹرول قائم ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم اس حوالے سے بھی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب نوشکی کے علاقے احمد وال میں بھی کارروائی کی اطلاعات ہیں، جہاں ذرائع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک ٹرین کو روک کر نذرآتش کر دیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یونائیٹڈ افغان فرنٹ کی بی این ایم چیئرمین کے والد اور رشتہ داروں کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت

بدھ فروری 4 , 2026
یونائیٹڈ افغان فرنٹ (UAF) نے بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کے والد محمد بخش ساجدی اور ان کے دو قریبی رشتہ داروں کی مبینہ جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یونائیٹڈ افغان فرنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ