
بلوچستان کے ضلع خاران میں سی پیک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سی پیک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اقبال کبدانی نامی نوجوان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
